پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کواپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بزدل دہشت گرد عناصر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
سینیٹر شیری رحمان کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کواپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بزدل دہشت گرد عناصر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سینیٹر شیری رحمان نےزخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر ملک میں خوف و ہراس اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم قوم اتحاد اور ثابت قدمی کے ساتھ ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔








