پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا ملک بھر میں “فٹبال فار اسکولز” پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ملک بھر میں “فٹبال فار اسکولز”پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہےجس کے تحت پاکستان کے مختلف اسکولوں میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد فٹبال تقسیم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ملک بھر میں “فٹبال فار اسکولز”پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہےجس کے تحت پاکستان کے مختلف اسکولوں میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد فٹبال تقسیم کیے جائیں گے۔اس پروگرام کا اعلان پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے جناح اسٹیڈیم میں منعقدہ اے ایف سی گراس روٹس ڈے کی تقریب کے دوران کیا۔تقریب میں 56 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جنہیں آٹھ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا، جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کی برابر نمائندگی کو یقینی بنایا گیا۔

اس ایونٹ کا مقصد گراس روٹس فٹبال اور کمیونٹی میں اس کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔پاکستان میں یہ تقریب 13ویں اے ایف سی گراس روٹس فٹبال ڈے کا حصہ تھی جس میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے 45 رکن ممالک نے شرکت کی۔ یہ دن فیفا کے ورلڈ فٹبال ویک کے سلسلے میں منایا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محسن گیلانی نے کہا کہ گراس روٹس فٹبال نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور قومی سطح تک رسائی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا سفر گراس روٹس سے شروع ہوتا ہےجہاں سے وہ آگے چل کر قومی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹبال فار اسکولز” پروگرام جلد باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گاجس کے ذریعے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں فٹبال کے فروغ کو وسعت دی جائے گی۔تقریب میں والدین کے لیے بچوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیاجس میں ایک خصوصی اینیمیٹڈ ویڈیو دکھائی گئی تاکہ محفوظ فٹبال ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت لڑکوں اور لڑکیوں کی مشترکہ شرکت تھی جو پاکستان میں فٹبال کے مساوی اور جامع فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں