قوموں کی زندگی میں معاشی انقلاب برپا کرنے عوامی سیاست اور سیاسی قیادت کا کلیدی کردار ہیں گورنر بلوچستان

کوئٹہ۔ 24 مئی (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں معاشی انقلاب برپا کرنے اور منصفانہ سماجی نظام متعارف کرانے میں عوامی سیاست اور سیاسی قیادت کا کلیدی کردار ہیں۔ عوامی سیاسی قیادت دراصل سیاسی نظریات، عوامی ضروریات اور تشکیل شدہ پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے کا سب سے زیادہ معتبر وسیلہ ہے۔ اہل سیاست کا کام معاشی خودمختاری اور مساویانہ سماجی انصاف کے …

کوئٹہ۔ 24 مئی (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں معاشی انقلاب برپا کرنے اور منصفانہ سماجی نظام متعارف کرانے میں عوامی سیاست اور سیاسی قیادت کا کلیدی کردار ہیں۔ عوامی سیاسی قیادت دراصل سیاسی نظریات، عوامی ضروریات اور تشکیل شدہ پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے کا سب سے زیادہ معتبر وسیلہ ہے۔ اہل سیاست کا کام معاشی خودمختاری اور مساویانہ سماجی انصاف کے خواب کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنا ہے جس کا چینی قوم ایک قابلِ تقلید ماڈل کے طور پر تجربہ رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی وائس منسٹرسن ہائی یان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جب ہم پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا محرک چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ہے۔ میگا پراجیکٹ سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت علاقائی ترقی کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ یہ تجارتی منڈیوں، خطے کے عوام اور نیٹ ورکس کو جوڑتا ہے، جس سے معیشتوں اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے نئے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی درحقیقت صنعتکاری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ بلوچستان کو تجارت، صنعت اور جدت کاری کا ایک عالمی مرکز بنانے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ اس کے فوائد اور ثمرات غریب عوام تک پہنچیں۔

مزید خبریں