اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر پاکستان کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی کوششیں کر رہے ہیں تاہم پوری …
وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر پاکستان کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی کوششیں کر رہے ہیں تاہم پوری قوم متحد ہو کر دہشتگردی کے ناسور کو شکست دے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔سید عمران احمد شاہ نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔








