خاتون کی بازیابی کیس میں آئی جی پنجاب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب عبد الکریم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہور۔25مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب عبد الکریم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے سونیا بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کی قریبی رشتہ دار خاتون کو پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔ اس سے قبل پولیس دو افراد کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک بھی کر چکی ہے، لہذا عدالت خاتون کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔عدالت نے آئی جی پنجاب کو یکم جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔