انقرہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی طاقت کا شعور رکھنے والا ملک ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے قونیا میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ترک قوم کی جانب سے نئے سرے سے اپنی طاقت اورحد کے اندازے کے حوالے سے شدید بے چینی کے شکار ہیں۔ ترکی اب …
ترکی طاقت کا شعور رکھنے والا ملک ہے، صدر اردوان
انقرہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی طاقت کا شعور رکھنے والا ملک ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے قونیا میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ترک قوم کی جانب سے نئے سرے سے اپنی طاقت اورحد کے اندازے کے حوالے سے شدید بے چینی کے شکار ہیں۔ ترکی اب اپنی طاقت، استعداد اور صلاحیت کے ساتھ بہت کچھ کرنے کا شعور رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری قوم از سر نو اپنے جائز مقام کو حاصل کرنے میں پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی بیداری اور بلندی سے بے چینی محسوس کرنے والے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے ہمارے راستے کو کاٹنے، ہمیں دوبارہ اپنی جانب سے قائم کردہ ایک تنگ دائرے میں محصور رکھنے کے درپے ہیں۔









