نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات

مزید خبریں
نیویارک۔27مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر علاقائی ترقی اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں اطراف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھی منتخب ممبران سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بحرین کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔








