آئی سی ٹی نےعید الاضحیٰ پر سکیورٹی کیلئے 7 ہزار اہلکار تعینات کردیئے

آئی سی ٹی نےعید الاضحیٰ پر سکیورٹی کیلئے 7 ہزار اہلکار تعینات کردیئے

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے 7 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے درمیان شہر میں عیدالاضحی کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ بدھ کو پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں جامع سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے تحت ہوا۔

سیف سٹی سرویلنس کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام حفاظتی اقدامات کی نگرانی کی گئی تاکہ نماز عید کے موقع پر موثر نگرانی اور ٹریفک کے ہموار انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ذاتی طور پر شہر بھر میں سکیورٹی کے مجموعی انتظامات کی نگرانی کی۔ آئی جی نے عید کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی سے نوازے۔