ترکی کی افغانستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

انقرہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ترکی نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلان میں افغانستان کے شہروں قندوز ،زابل اور غزنے میں ہونے والے حملوں میں متعدد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد …

انقرہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ترکی نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلان میں افغانستان کے شہروں قندوز ،زابل اور غزنے میں ہونے والے حملوں میں متعدد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply