پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز ، پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کاراولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز ، پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کاراولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن

مزید خبریں
راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ قومی سکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی جبکہ کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے فٹنس ڈرلز اور کیچنگ مشقوں پر بھی خصوصی توجہ دی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے پرجوش دکھائی دیئے جبکہ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو کھیل کے مختلف پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (کل) بروز ہفتہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔








