پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ تقریب میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور تمام کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلے ہمیشہ دلچسپ اور سخت ہوتے ہیں اور دونوں ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور ٹیم سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے بھی سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کو معیاری اور دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (کل) بروز ہفتہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔








