آسٹریلوی ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین کا پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ ، قومی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
آسٹریلوی ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین کا پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ ، قومی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

مزید خبریں
راولپنڈی۔30مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین نے پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور قومی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے آسٹریلوی ٹیم مینیجر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کیتھرین وائٹ مین نے قومی کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دی۔ دورے کے دوران آسٹریلوی ٹیم مینیجر نے پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مٹھائی بھی پیش کی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور کھیل کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔








