گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سردار ایوب خان اکاخیل کی قیادت میں اکاخیل قوم کےوفد نے ڈیرہ میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وفاقی محکموں سے متعلق اکاخیل قوم کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کےلیے خصوصی توجہ …
گورنر خیبر پختونخوا سے سردار ایوب خان اکاخیل کی قیادت میں اکاخیل قوم کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 30 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سردار ایوب خان اکاخیل کی قیادت میں اکاخیل قوم کےوفد نے ڈیرہ میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وفاقی محکموں سے متعلق اکاخیل قوم کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کےلیے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔ وفد نے عید کے دن قومی اور عوامی مسائل کے حل کےلیے خصوصی وقت دینے پر گورنر خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں اور ذمہ دار حکام کی جانب سے ایسے اقدامات عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتے ہیں
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور وہ عوام کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم یا برادری کے ساتھ ناانصافی یا حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ گورنر نے وفد کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل کے حل کےلیے مکمل تعاون اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








