ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم کو25 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں جاری سہ افریقی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں اپنی دوسری مسلسل کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو25 رنز سے شکست دے دی۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ڈبلن کے کاسل ایونیو کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر199 رنز بنائے۔

لاہور۔30مئی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں جاری سہ افریقی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں اپنی دوسری مسلسل کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو25 رنز سے شکست دے دی۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ڈبلن کے کاسل ایونیو کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر199 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جینیلیا گلاسگو نے 42،ہیلی میتھیوز نے40،اسٹیفنی ٹیلر نے39 اور چینیل ہنری نے ناقابل شکست33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کے لئے رمین شمیم اور نشرہ سندھو نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر174 رنز ہی بنا سکی۔عالیہ ریاض 37، سائرہ جبین 30،فاطمہ ثنا27 اور ارم جاوید24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،تاہم کوئی بھی بیٹر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکی۔پاکستانی اننگز کے آغاز میں ہی تین وکٹیں جلد گر گئیں،جس کے بعد سائرہ جبین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔بعد ازاں ارم جاوید،رمین شمیم اور عالیہ ریاض نے بھی مفید شراکتیں قائم کیں۔

آخری اوورز میں فاطمہ ثنا نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکے اور ایک چوکا لگایا لیکن مطلوبہ رن ریٹ زیادہ ہونے کے باعث پاکستان ہدف حاصل نہ کر سکا۔ویسٹ انڈیز کی چینیل ہنری نے آل راونڈ رکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے17 گیندوں پر33 رنز بنانے کے ساتھ13 رنز دے کر2 وکٹیں بھی حاصل کیں، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔شانیشا ہیکٹر نے بھی دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے سیریز میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔پاکستان اپنا اگلا میچ31 مئی کو آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گا جبکہ ویسٹ انڈیز یکم جون کو دوبارہ آئرلینڈ کے مد مقابل آئے گا۔