انجینئرامیرمقام کا ضلع حویلی یونین کونسل خورشید آباد آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

انجینئرامیرمقام کا ضلع حویلی یونین کونسل خورشید آباد آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام نےضلع حویلی یونین کونسل خورشید آباد آزاد کشمیر میں المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔

انجینئرامیرمقام نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔