پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں ہاکی کے فروغ اور مستقبل کے ہیروز تیار کرنے کیلئے اسلام آباد میں نیشنل انڈر21 ہاکی ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اہم تربیتی کیمپ5 جون 2026 سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے،جس میں ملک بھر سے اوپن ٹرائلز 2026 کے ذریعے منتخب کئے …
پی ایچ ایف کا انڈر-21 نیشنل ٹریننگ کیمپ لگانے کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔30مئی (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں ہاکی کے فروغ اور مستقبل کے ہیروز تیار کرنے کیلئے اسلام آباد میں نیشنل انڈر21 ہاکی ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اہم تربیتی کیمپ5 جون 2026 سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے،جس میں ملک بھر سے اوپن ٹرائلز 2026 کے ذریعے منتخب کئے گئے نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔مذکورہ کیمپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اس وسیع اور جامع حکمت عملی کا حصہ ہے،جس کا مقصد قومی ہاکی ٹیلنٹ پائپ لائن کو مضبوط بنانا اور ایک ایسی نئی نسل تیار کرنا ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکے۔اس کیمپ کے لیے پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے اوپن ٹرائلز کے بعد فائنل کئے گئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ت
رجمان پی ایچ ایف کے مطابق گول کیپنگ کے شعبے میں ذیشان (پنجاب-4)، احسان محمد (لاہور)،حاجی ایم عثمان (لاہور)،فرحان مشتاق (آزاد کشمیر) اور فیضان علی (گلگت بلتستان) کو منتخب کیا گیا ہے۔اسی طرح ڈیفنڈرز،مڈ فیلڈرز اور اسٹرائیکرز کے طور پر ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں مجاہد (خیبر پختونخوا-1)،امیر معاویہ (پنجاب-4)، واصف نعیم (پنجاب-4)، عبدالجبار (پنجاب-4)، علی اکبر (پنجاب-4)، محمد عثمان (پنجاب-4)، عبداللہ فاروق (پنجاب-4)، حامد علی (پنجاب-4)، احمد نور (پنجاب-4)، خاقان محمود (پنجاب-1)، عمیر (پنجاب-1)، سیف (آزاد جموں و کشمیر)، حماد (آزاد جموں و کشمیر)، محمد زین (پنجاب-2)، امیر حمزہ (پنجاب-2)، رانا علی ستار (پنجاب-2) اور حماد حسین (پنجاب-2) شامل ہیں۔لاہور ریجن سے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں طلحہ ارشد،حماد علی (LO)، ایم ارسلان (RI)، ایم احمد (CF)، عادل فقیر (LO)، عمیر نگینہ (RH)، شمعون ساجد (CH)، تیمور جاوید (LI)،
سمیع اللہ شکیل (RH)، ایم فیضان (LH)، ایم یاسین (LI)، محمد کلیم (CF)، علی رضا (RH)، غلام مصطفی (LI)، طہ شیوانی (RI)، حسن شہباز (CF)، حسین حیدر (LI)، علی مہدی (CH)، سیف اللہ (RO)، عمیر ارشد (RI)، علی انس (RF)، فرحان (LF)، حذیفہ فاروق، مسٹر شہریار (RH – ڈی ایچ اے) اور حسن علی (LO) شامل ہیں۔مزید برآں ملک کے دیگر حصوں اور محکموں سے نبی احمد (LO)، سندھ سے میسم (LI)، مبشر (CH) اور عزین انیل (LO)، واہ کینٹ سے سکندر ذاکر، پنجاب سے ایم حسن طاہر (RI)، آرمی سے اسد اللہ جبکہ محمد احتشام بورے والا کو بھی کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔خیبر پختونخوا سے یاسین جمشید، شاہ میر، مدثر، عبدالحمید اور شاہان آر ایچ خان بھی اپنے کھیل کے جوہر دکھائیں گے۔پی ایچ ایف کے اعلامیہ کے مطابق عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔
اس اہم موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو اعلی معیار کی کوچنگ، بہترین مسابقتی ماحول اور قومی ٹیم میں شمولیت کا ایک واضح اور شفاف راستہ فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔یہ انڈر-21 کیمپ سلیکٹرز اور کوچز کو ملک بھر کے ابھرتے ہوئے بہترین ٹیلنٹ کو بہت قریب سے پرکھنے کا موقع فراہم کرے گا،جس سے مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے مضبوط ترین قومی اسکواڈز تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنے کیلئے گراس روٹ لیول اور نوجوانوں پر مستقل سرمایہ کاری ہی واحد راستہ ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے فروغ،کیمپ کے انعقاد اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مسلسل تعاون پر حکومتِ پاکستان، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ (IPC)، پاکستان سپورٹس بورڈ، تمام سپانسرز اور پاکستان کی ہاکی برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
فیڈریشن نے واضح کیا کہ ان تمام اداروں کا تعاون قومی کھیل کی بقا اور ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ کیلئے منتخب کئے گئے تمام کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ اپنا اصل شناختی کارڈ (Original NIC) لازمی لائیں اور دیئے گئے شیڈول کے مطابق فوری طور پر کیمپ میں اپنی رپورٹ درج کروا کر اس سنہری موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔فیڈریشن نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان ہاکی کی بین الاقوامی کامیابیوں کا سبب بنیں گے۔








