وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن اسلام آباد نے متضاد ذاتی تفصیلات پر مشتمل دو پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرنے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ہفتے کوایف آئی حکام نے بتایا کہ مسافر حضرت محمد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک سفری دستاویزات پر روکا گیا۔
ایف آئی اے نے2 پاکستانی پاسپورٹس کے حامل سعودی عرب جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن اسلام آباد نے متضاد ذاتی تفصیلات پر مشتمل دو پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرنے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ہفتے کوایف آئی حکام نے بتایا کہ مسافر حضرت محمد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک سفری دستاویزات پر روکا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے قبضے سے دو الگ الگ پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے، جن میں اس کے والد کا نام اور تاریخ پیدائش سمیت اہم ذاتی تفصیلات میں تضاد تھا۔تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران دستاویزات میں سنگین بے ضابطگیوں کا پتہ چلا، جس سے امیگریشن حکام نے مسافر کو آف لوڈ کرنے اور مزید تفتیش کے لیے ریفر کرنے کے لیے کہا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو قانونی کارروائی اور مزید تفتیش کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق تفتیش کار اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ کیا دستاویزات کے اجرامیں نادرا یا پاسپورٹ حکام کی جانب سے کوئی غفلت یا ملی بھگت تو نہیں کی گئی۔








