آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے

مزید خبریں
اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر ، شمال مشرقی / مشرقی پنجاب اور خطہ ٔپوٹھوہار میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعداز دوپہر کشمیر ، خطہ ٔپوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تا ہم جنوب مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
خلیجِ بنگال سے کمزور مرطوب ہوائیں پنجاب کے شمال مشرقی/مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہی۔ ایک ہائی پریشر بالائی فضا میں موجود ہے اور جو کہ اگلے 36 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا ۔تا ہم بالائی پنجاب ،کشمیر میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور ایئرپورٹ 41، چکوال 37، لاہور سٹی 21، جہلم 18، گوجرانوالہ 15، قصور 11، نارووال 09، سیالکوٹ سٹی 08، منگلا 07، منڈی بہاؤالدین 06، سیالکوٹ ایئرپورٹ 05، مری 02، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی ،تربت 49، شہید بینظیر آباداور نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








