اسلام آباد ، اٹھال چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، دو زخمی
اسلام آباد ، اٹھال چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، دو زخمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):اسلام آباد میں اتوار کو علی الصبح بہارہ کہو کے اٹھال چوک کے قریب دو کاریں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئیں جس سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا چینل کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ حادثے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ دو شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فضل اور عامر شامل ہیں جب کہ دیگر دو مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔








