دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 76 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 61 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 61 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 37 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 29 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 85 ہزار 900 کیوسک
،گدو بیراج میں پانی کی آمد 80 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 68 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 500 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کےمطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1447.27 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.932 ملین ایکڑفٹ۔
منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1168.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.499 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.063 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








