پاکستان آسٹریلیا ون ڈے میچ اختتام پذیر، راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ون ڈے میچ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جس کے دوران راولپنڈی پولیس نے مثالی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔

راولپنڈی ۔31مئی (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ون ڈے میچ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جس کے دوران راولپنڈی پولیس نے مثالی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔

ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا، سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر سینئر افسران میچ کے دوران تمام انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے پریکٹس سیشنز اور میچ کے دوران شب و روز محنت کرتے ہوئے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا۔