اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے …
آئیسکو ، بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
یکم جون کو جی ایس او سرکل، صبح 06:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک، آزاد پتن، صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک، 132KV نئی واہ گرڈ اسٹیشن، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132KV گرڈ اسٹیشن چکوال، تلہ گنگ ، بگوال کہوٹہ سٹی پالندری، 132KV نیو واہ باہتر موڑاور گردونواح کے علاقے بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








