ڈیرہ اسماعیل خان، بیٹی سٹوڈنٹس سوسائٹی گومل یونیورسٹی کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نجیب اللہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد کے ہمراہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سابق رہنما ہلال احمر ٹانک کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری ضیاء الدین بیٹنی بھی تھے۔وفد میں شہاب، طارق کامریڈ، ابرار، عدنان شامل تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا سے بیٹی سٹوڈنٹس سوسائٹی گومل یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 31 مئی (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان، بیٹی سٹوڈنٹس سوسائٹی گومل یونیورسٹی کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نجیب اللہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد کے ہمراہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سابق رہنما ہلال احمر ٹانک کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری ضیاء الدین بیٹنی بھی تھے۔وفد میں شہاب، طارق کامریڈ، ابرار، عدنان شامل تھے۔
ملاقات کے دوران صوبے میں تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی، طالبات کی تعلیم اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر کو طلبہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور نوجوان نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصاً طالبات کی تعلیم پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خواتین معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے طلبہ تنظیموں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔








