بھارتی تحقیقاتی اداروں کی طرف سے حریت قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی مذمت سیدعلی گیلانی کا نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو ثابت قدمی پر خراج تحسین

سرینگر ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے حریت قائدین کی کردارکشی اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی مہم اور نئی دلی کی تہاڑ جیل میں انہیں ظلم وتعصب کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش ظاہر کی ہے …

سرینگر ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے حریت قائدین کی کردارکشی اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی مہم اور نئی دلی کی تہاڑ جیل میں انہیں ظلم وتعصب کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے جو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظربند ہیں ایک بیان میں این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے حریت قائدین شبیر احمد شاہ، محمد الطاف شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، محمد اسلم وانی اور ظہور احمد وٹالی کے ساتھ تہاڑ جیل حکام کی طرف سے ظالمانہ اور تعصب پر مبنی سلوک روا رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔

Leave a Reply