اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ایم این اے ماروی میمن نے پیرو میں وزارت خارجہ امور، منسٹری آف ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل انکلوژن، لاطینی امریکا ریجنل بیورو اور کیریبین ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیر اہتمام شاک رسپانسو سوشل پروٹیکشن ریجنل سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی کی۔سیمینار کا مقصد متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش مسائل ، …
بی آئی ایس پی کے دیگر اداروں کے ساتھ روابط شاک رسپانس میں معاونت بارے کارآمد ہو سکتے ہیں، ماروی میمن کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ایم این اے ماروی میمن نے پیرو میں وزارت خارجہ امور، منسٹری آف ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل انکلوژن، لاطینی امریکا ریجنل بیورو اور کیریبین ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیر اہتمام شاک رسپانسو سوشل پروٹیکشن ریجنل سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی کی۔سیمینار کا مقصد متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش مسائل ، مواقع، دنیا کے مختلف حصوں سے شاک رسپانسو سوشل پروٹیکشن کے طریقہ کار ،ویژن اور تجربات کا تبادلہ کرنا اور عالمی عزائم اور انسانی ترقی کے فروغ میں حصہ لینے کیلئے کردار ادا کرنا تھا۔ پاکستان ایشیاءسے تعلق رکھنے والا وہ واحد ملک تھا جسے دیگر ممالک کیساتھ تجربات کے تبادلہ کیلئے اپنے سماجی تحفظ کے پروگرام کو شیئر کرنے کیلئے سیمینار میںمدعو کیا گیا تھا۔ دیگر شریک ممالک میں پیرو، ایکواڈور، ہیٹی، کولمبیا، گوئٹے مالا، چلی، جمہوریہ ڈومینیکن، کیوبا ، میکسیکو، کوسٹاریکا، نائجیریا، نیمبیا اور مغربی افریقا شامل تھے۔ ماروی میمن نے پاکستان کے 5.4ملین گھرانوں کی امداد کیلئے بی آئی ایس پی کی کوششوں اور کامیابیوں کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کیلئے نیشنل پالیسی فریم ورک ،شاک رسپانسو کی جانب نمایا توجہ مرکوز کرتا ہے۔ بی آئی ایس پی کی ملک گیر موجودگی اسے پاکستان میں شاک رسپانسو میں لیڈر کی حیثیت دیتی ہے کیونکہ اسے مرکزی اور صوبائی سطح پر تعاون کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔








