چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے انسپکٹر جنرل یو ایس ایڈ این کلوریسی بارکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے انسپکٹر جنرل یو ایس ایڈ این کلوریسی بار نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی خصوصاً رفیع پیر تھیٹر کے کیس میں معاونت فراہم کرنے پر نیب کی کاوشوں کو سراہا۔ قومی احتساب بیورو کے …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے انسپکٹر جنرل یو ایس ایڈ این کلوریسی بار نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی خصوصاً رفیع پیر تھیٹر کے کیس میں معاونت فراہم کرنے پر نیب کی کاوشوں کو سراہا۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے یو ایس ایڈ کی طرف سے نیب کی کاوشوں کو سراہنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ نیب کے افسران/پراسیکیوٹرز کی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت کی جا رہی ہے جس میں ہمیں یواین او ڈی، یو کے، این سی اے اور آسٹریلین فیڈرل پولیس کا تعاون حاصل ہے۔ یو ایس ایڈ نیب کے انویسٹی گیٹرز، پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوںکو مزید جدید تقاضوں کے مطابق بڑھانے میں معاونت فراہم کرے۔

Leave a Reply