صدر مملکت نے جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور وفاقی شرعی عدالت کے سینئر ترین جج ہیں۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی تقرری کی منظوری دی ہے۔