محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کمزور مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب کی جانب سے ملک کے جنوبی حصوں کی طرف داخل ہو رہی ہیں جبکہ بالائی فضاء میں ایک ہائی پریشر موجود ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کمزور مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب کی جانب سے ملک کے جنوبی حصوں کی طرف داخل ہو رہی ہیں جبکہ بالائی فضاء میں ایک ہائی پریشر موجود ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
(کل )منگل کوملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں بارکھان14،لورالائی03، پنجاب میں راجن پور(ماڑی07)اورڈی جی خان(فورٹ منرو میں 4) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی49، سبی اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








