سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت محرم الحرام کےانتظامات بارے اجلاس،سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔2جون (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کےمطابق سی سی پی او لاہور نے کہا ہےکہ لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔ انہوں نے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام افسران کو سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے کا حکم دیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی نے فلیش پوائنٹس، حساس مقامات اور مجموعی سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔ سی سی پی او لاہور نے محرم الحرام کے دوران شہر کے ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر واقع بلند عمارتوں پر روف ٹاپ ڈیوٹیاں لگانے اور متعلقہ عمارتوں کے مالکان و مکینوں سے کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں سی ٹی او کو محرم الحرام کے دوران جامع ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ پلان مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہریوں کی آمدورفت کو ہر ممکن حد تک آسان بنایا جائے۔ سی سی پی او لاہور نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو بروقت کھانا اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں انجام دے سکیں۔اجلاس میں ڈی آئی جیز، سی ٹی او، ایس ایس پی، ایس پی سکیورٹی، ایس پی ڈولفن، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور مختلف ڈویژنز کے ایس پیز نے شرکت کی ۔








