ملکی ترقی کے لیے جمہوریت کا استحکام اور تسلسل بہت ضروری ہے،رانا محمد افضل

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے جمہوریت کا استحکام اور تسلسل بہت ضروری ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کے خلاف کسی بھی غیرقانونی کام کی حمایت نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے جمہوریت کا استحکام اور تسلسل بہت ضروری ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کے خلاف کسی بھی غیرقانونی کام کی حمایت نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اور موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے اور آئندہ عام انتخابات اگلے سال 2018ءہی میں ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کے مقدمات کی وجہ سے عدالتوں نے مفرور قرار دیا ہوا ہے۔

Leave a Reply