عالمی سطح پر پولیو کے خاتمہ سے متعلق آزاد مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس رواں ہفتہ لندن میں ہو گا

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) عالمی سطح پر پولیو کے خاتمہ سے متعلق آزاد مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کا اجلاس رواں ہفتہ لندن میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں عالمی سطح پر پولیو کے خاتمہ کے حوالہ سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ پی ایم کی فوکل پرسن …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) عالمی سطح پر پولیو کے خاتمہ سے متعلق آزاد مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کا اجلاس رواں ہفتہ لندن میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں عالمی سطح پر پولیو کے خاتمہ کے حوالہ سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ پی ایم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور پولیو کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply