وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا شاہ محمد شاہ کی کتاب ”بات ناہموار سفر کی“ تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کو قبول نہیں کریں گے، ہمارے یہاں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو جمہوریت کے آنے کے بعد بے روزگار ہو جاتا ہے، وہ مخصوص مفادات کے تحت افواہ سازی کے ذریعے اپنے لئے روزگار کے …

کراچی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کو قبول نہیں کریں گے، ہمارے یہاں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو جمہوریت کے آنے کے بعد بے روزگار ہو جاتا ہے، وہ مخصوص مفادات کے تحت افواہ سازی کے ذریعے اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، موجودہ حکومت 4 جون 2018ءکو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اگست 2018ءمیں عام انتخابات ہوں گے، وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کی یونیورسٹیوں کو ریکارڈ گرانٹس دی ہیں، 2050ءتک ایشیاءدنیا کی 52 فیصد جی ڈی پی کا مالک بن جائے گا، سندھ کے عوام ترقی کے سفر کو تیزی سے طے کرنے کے لئے کسی اور سیاسی پارٹی کو موقع دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشاہ محمد شاہ کی سندھی زبان میں لکھی گئی کتاب ”بات ناہموار سفر کی“ کی تقریب سے یہاں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں شاہ محمد شاہ کو مبارکباد دوں گا، وہ بھی ان شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے سوانح حیات لکھی ہے، ہمارے معاشرے میں جو شخص سوانح حیات لکھتا ہے وہ ممتاز مقام حاصل کر لیتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دانشوروں، ادیبوں اور باشعور لوگوں کی لکھی گئی سوانح حیات سے آئندہ نسلیں رہنمائی حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس کتاب کا اردو میں ترجمہ نہیں آیا مگر جہاں تک میں نے اس کا مطالعہ کیا ہے اس کے ہر صفحے پر مارشل لاءاور جدوجہد کا لفظ نظر آیا ہے۔

Leave a Reply