اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل پریس کلب میں منگل کو عاشق رسول غازی علم دین شہید کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینارکا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں پیر نورالحق قادری، سمال انڈسڑیز کے ایگزیکٹیو ممبر چوہدری سعید، مفتی گلزار نعیمی اور مذہبی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سمال انڈسٹریز کے ممبر چوہدری سعید نے کہا کہ کوئی …
نیشنل پریس کلب میں عاشق رسول غازی علم دین شہید کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینارکا اہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل پریس کلب میں منگل کو عاشق رسول غازی علم دین شہید کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینارکا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں پیر نورالحق قادری، سمال انڈسڑیز کے ایگزیکٹیو ممبر چوہدری سعید، مفتی گلزار نعیمی اور مذہبی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سمال انڈسٹریز کے ممبر چوہدری سعید نے کہا کہ کوئی شخص حق بات کرتے ہوئے مار دیا جائے تو وہ بھی شہید ہے لیکن غازی علم الدین اعلیٰ شہادت کے منصب پر فائز ہیں۔ جس کا وکیل قائد اعظم اور شاعر اسلام علامہ اقبال رشک کرے، اس کی شہادت کا کیا ہی مقام ہو گا۔ غازی نے ہمیشہ کی زندگی کو چنا اور آج تک زندہ ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں رہتی دنیا تک زندہ رہیں گئے۔ گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں جوانوں کی قربانیاں لا فانی ہیں، یہ محبت زندہ رکھنا توحید خداوندی کو زندہ رکھنا ہے۔ یہ محبت دین اور اسلام کو زندہ رکھتی ہے، نسیخ رسالت اور انکار نبوت کے فتنے انگریز اور ہندو نے پیدا کیے۔ اس جذبے کے لیے علم اور قوم کی ضروت نہیں ہوتی، حلالی ماں کے دودھ کی ضرورت ہے، یہ جذبے سلامت رہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر ریٹائرڈ اختر نواز جنجوعہ نے کہا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں جو عشق رسول کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔ ہم تاریخ پر جی رہے ہیں۔ سیمینار میں مقررین کی جانب سے علم دین شہید کی عظمت کو سراہا گیا اور اس کو اپنے بچوں اور نئی نسلوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔








