اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر(اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب خان، صدر ٹیلی نار پاکستان کمال احمد، آفیسر چیف کارپوریٹ افیئر عبدالمبین، ڈائریکٹر ریگولیٹری افیئر رضا …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وفدکے دیگر ارکان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر(اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب خان، صدر ٹیلی نار پاکستان کمال احمد، آفیسر چیف کارپوریٹ افیئر عبدالمبین، ڈائریکٹر ریگولیٹری افیئر رضا ذوالفقار کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے صدر آزاد کشمیر کو بتایا کہ ٹیلی نار پاکستان میں یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جو کہ ساڑھے تین ارب ڈالر تک پاکستان میں کاروبار کر رہی ہے اور اس کا پاکستان میں موبائل بینکنگ کے شعبہ میں وسیع کردار ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں ٹیلی میڈیسن اور موبائل ایجوکیشن سروسز فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔








