وزیر خزانہ کی ہدایت پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 نومبر 2017ءتک توسیع کر دی گئی

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ہدایت پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 نومبر 2017ءتک توسیع کر دی گئی۔ منگل کو ایف بی آر سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹیکس سال 2017ءکیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے 31 اکتوبر تک بڑھائی گئی تھی۔ ٹیکس بارز اور دیگر مختلف تجارتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنوں …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ہدایت پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 نومبر 2017ءتک توسیع کر دی گئی۔ منگل کو ایف بی آر سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹیکس سال 2017ءکیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے 31 اکتوبر تک بڑھائی گئی تھی۔ ٹیکس بارز اور دیگر مختلف تجارتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنوں کے مطالبات پر وزیر خزانہ نے اس کی مدت میں مزید توسیع کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو اپنے گوشوارے جمع کرانے میں سہولت مل سکے۔

Leave a Reply