اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) عمان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے ”عمانی وومن ایسوسی ایشن“ (او ڈبلیو اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، وومن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ایمان بنتِ راشد بن حامد ال غافری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور عمان کے باہمی تعاون اور تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے جڑے بندھن پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کی …
عمان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید کا ”عمانی وومن ایسوسی ایشن“ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) عمان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے ”عمانی وومن ایسوسی ایشن“ (او ڈبلیو اے) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، وومن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ایمان بنتِ راشد بن حامد ال غافری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور عمان کے باہمی تعاون اور تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے جڑے بندھن پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کی جانب سے مثالی تعلقات کو سراہا گیا۔ وومن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نے عمان میں موجود پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص پاکستانی خواتین کی طرف سے کی گئی خدمات کا بھر پور تذکرہ کیا جبکہ دورانِ گفتگو کاروباری تنظیم کار خواتین کے تبادلے اور سیمینارز میں شرکت کے اظہار کے ساتھ تنظیم کا بھی عمومی جائزہ لیا۔








