اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی یہی کہا ہے کہ ہماری جماعت میں کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں اور ہم سب متحد ہیں اس لیے اب تمام شکوک و شبہات کا خاتمہ بھی ہو جانا چاہیئے۔ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی یہی کہا ہے کہ ہماری جماعت میں کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں اور ہم سب متحد ہیں اس لیے اب تمام شکوک و شبہات کا خاتمہ بھی ہو جانا چاہیئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا ہے کہ کوئی ٹیکنو کریسی کی بات نہیں ہو رہی۔ لندن میں ہونے والی ہماری حالیہ میٹنگ کا مقصد اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا اور 2013ءمیں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر غور کرنا تھا تاکہ آئندہ عام انتخابات میں جب ہم عوام کے پاس جائیں تو سرخرو ہو کر جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءکے عام انتخابات کے دوران ہم نے توانائی بحران کے خاتمے سمیت عوام سے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کر رہے ہیں اور پرعزم ہیں کہ عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائیں گے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ 2018ءکے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 6 ماہ سے کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءمیں انتخابات جیتنے کے بعد یہ تو پارٹی کا فیصلہ ہوگا کہ وزیراعظم کے طور پر کسے پیش کرنا ہے اور سب نے دیکھا ہے کہ پارٹی کو اس میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔








