اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہی ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہماری جماعت کے صدر ہیں …
مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہی ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہماری جماعت کے صدر ہیں اور یہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے۔ اراکین اسمبلی کی تعداد میں اضافے پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے اراکین اسمبلی کی تعداد میں اضافہ علاقے کی مشکلات کے حل میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غیر آئینی طریقے سے حکومت تبدیل نہیں ہو گی۔








