پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن 4 جون کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج کرےگی،ترجمان

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن 4 جون کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہیلتھ سیکرٹریٹ پشاور کے سامنے احتجاج کرےگی،صوبے کے تمام ڈاکٹروں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن 4 جون کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہیلتھ سیکرٹریٹ پشاور کے سامنے احتجاج کرےگی،صوبے کے تمام ڈاکٹروں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ تر جمان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے 16 مطالبات حکومت کو جمع کراد یے گئے ہیں،مسائل حل نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام کیڈرز کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ اور محکمہ صحت میں اقربا پروری، کرپشن اور اعلیٰ عہدوں پر بندربانٹ ختم کی جائے۔تر جمان نے کہا کہ فیشل ریکگنیشن نظام، اضافی ٹیکسز اور ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کے اقدامات منظور نہیں، ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں کرپشن کے خاتمے، تھرڈ پارٹی آڈٹ اور میرٹ پر تعیناتیوں کو یقینی بنایا جائے۔۔ پی ڈی اے نے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری روکنے اور تمام ڈاکٹرز کی فوری پروموشنز کا بھی مطالبہ کیا۔