وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی امور شبیر احمد عثمانی نے امیر اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان قاضی نثار سے ملاقات کی،
شبیر احمد عثمانی کی امیر اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان قاضی نثار سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی امور شبیر احمد عثمانی نے امیر اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان قاضی نثار سے ملاقات کی، جس میں بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، قیامِ امن، قومی یکجہتی اور گلگت بلتستان میں سماجی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ گلگت بلتستان امن، اخوت اور بین المسالک ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے، جہاں مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام اور عوام نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے علماء کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں برداشت، اعتدال اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے دینی قیادت کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ قاضی نثار نے بھی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی، نوجوان نسل کی مثبت رہنمائی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔








