اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کیا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کی جائیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع ہو گئی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر اس بات پر کام کریں کہ …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کل تک“ میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کیا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کی جائیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع ہو گئی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر اس بات پر کام کریں کہ آئندہ 2018ءکے عام انتخابات کو شفاف کس طرح بنا یا جا سکتا ہے اور اس ضمن میں مذید کیا اصلاحات کر سکتے ہیں۔ 66 سال بعد پارلیمنٹ کے 5 سال پورے ہوئے ہیں، پوری دنیا میں یہ باور کرایا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کوئی خدشات ہیں نہ کوئی بحران۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کل تک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مائنس ون کی پاکستان میں بڑی پرانی تاریخ ہے اور ہمارا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ جس کو بھی مائنس ون کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ پلس ون ہو کے ا بھر آتا ہے لہٰذا مائنس ون والا فارمولا ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جو کہ ایک شدید عارضے میں مبتلا ہیں جن کی کیمو تھراپی بھی ہو رہی ہے ان کے علاج کے لیے لندن میں مقیم ہیں اور وہ اپنے کیسز کے سامنے کے لیے عدالتوں میں پیش بھی ہو رہے ہیں۔ محمد نواز شریف نے ملکی آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے اور نہ صرف خود کو عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کیا بلکہ اپنے بچوں کو بھی عدالت کے سامنے پیش کیا اور وہ کل 2 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔








