قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال کے دوران حکومت کی کفایت شعاری اصلاحات کے نتیجے میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کی بچت کی ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال کے دوران حکومت کی کفایت شعاری اصلاحات کے نتیجے میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کی بچت کی ،ترجمان قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال کے دوران حکومت کی کفایت شعاری اصلاحات کے نتیجے میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کی بچت کی ہے ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر رواں مالی سال 26-2025کے دوران بجٹ میں 27.3 فیصد بچت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کفایت شعاری اور جدید انتظامی اصلاحات کا مثبت نتیجہ ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مالی نظم و ضبط اور شفافیت کو فروغ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی پیپر لیس پارلیمنٹ کے وژن کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہے،پارلیمانی امور کی ڈیجیٹلائزیشن سے اخراجات میں نمایاں کمی ہوئی اور کارکردگی میں بہتری آئی ہے، قومی اسمبلی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مزین پارلیمنٹ بننے کی جانب گامزن ہے، انتظامی ڈھانچے کی بہتری سے قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا رہا ہے،آسامیوں کی تعداد میں کمی اور افرادی قوت کی بہتر ترتیب سے ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے،
قومی اسمبلی میں آسامیوں کی تعداد کو 1725 سے کم کرکے 1344 کردی گئی ہے، مالی سال27۔2026کے دوران مزید 80 اسامیاں ختم کی جائیں گی ملازمین اور ارکین اسمبلی کی تنخواہوں کے بجٹ میں بہتر اصلاحات کے ذریعے 2 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل کے دوران کسی ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا گیا،بہتر مالی نگرانی اور کفایت شعاری سے اربوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے، کاغذ اور ریکارڈ مینجمنٹ کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی،جدید انتظامی نظام کے نفاذ سے فیصلہ سازی اور دفتری امور میں بہتری آئی ہے،سرکاری ٹرانسپورٹ اور سفری اخراجات میں موثر انتظام کے ذریعے نمایاں بچت کی گئی، انتظامی امور میں اصلاحات کے ذریعے 2.5 ارب روپے کی بچت کی گئی ۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ استعمال قومی اسمبلی کی اولین ترجیح ہے۔پارلیمنٹ مالی نظم و ضبط اور اچھی حکمرانی کی عملی مثال قائم کر رہی ہے۔اصلاحات کا عمل قومی اسمبلی کو جدید، موثر اور عوام دوست ادارہ بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔








