قومی اسمبلی میں پارلیمانی قائدین کے اجلاس کے بعد سپیکر سردار ایازصادق، خورشید احمدشاہ ،شاہ محمودقریشی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی)نئی مردم شماری کے تحت قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کے ضمن میں آئینی ترمیم کا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے جسے آج (جمعرات کو) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جو بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون زاہدحامد، وفاقی …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی)نئی مردم شماری کے تحت قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کے ضمن میں آئینی ترمیم کا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے جسے آج (جمعرات کو) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جو بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون زاہدحامد، وفاقی وزیرپارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءحاجی غلام احمد بلور، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی، مسلم لیگ (ف) کے غوث بخش مہر، پختونخواملی عوامی پارٹی کے محمودخان اچکزئی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سید خورشید احمدشاہ اورسید نویدقمر، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار، پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاﺅ سمیت سیکرٹری قانون، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب، چئیرمین نادرا، ادارہ شماریات پاکستان کے افسران اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply