گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈی جی پاکستان پوسٹ ریٹائرڈ سکوارڈن لیڈر مقصود احمد نے ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈی جی پاکستان پوسٹ ریٹائرڈ سکوارڈن لیڈر مقصود احمد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈی جی پاکستان پوسٹ ریٹائرڈ سکوارڈن لیڈر مقصود احمد نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ملک کا سب سے بڑا اور پرانا ادارہ ہے، اس کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کریں گے، پاکستان پوسٹ اگر ڈیجیٹلائز ہو جائے تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں محکمہ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ پر عوام کا اعتماد کئی دہائیوں سے قائم ہے، بیواؤں اور مستحق خواتین تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد کی ترسیل میں پاکستان پوسٹ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بننے کے بعد پہاڑ پور کے ڈاکخانے کو جنرل پوسٹ آفس کا درجہ دینے کے لیے محکمہ پی سی ون تیار کرے۔ڈی جی پاکستان پوسٹ نے کہا کہ پہاڑ پور میں چار کنال اراضی پر جنرل پوسٹ آفس کے قیام کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا، پاکستان پوسٹ کی خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔








