حوالگی کیس،لاہور ہائیکورٹ نے نو ماہ کا بچہ لے پالک والدہ سے لیکر حقیقی والدہ کے حوالے کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے لے پالک بچے کو حقیقی والدین کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر نو ماہ کا بچہ لے پالک والدہ سے لیکر حقیقی والدہ کے حوالے کردیا

لاہور۔3جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے لے پالک بچے کو حقیقی والدین کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر نو ماہ کا بچہ لے پالک والدہ سے لیکر حقیقی والدہ کے حوالے کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے عرشہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار لاہور کے علاقہ جوڑا پل کا رہائشی ہے، خاتون نے نو ماہ کا بچہ زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے ،عدالت بچے کو حقیقی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت وکیل لے پالک والدہ آمنہ بی بی کے وکیل نے بتایا کہ بچے کی لے پالک والدہ آمنہ بی بی محلے دار تھی آمنہ بی بی کی اولاد نہ ہونے پر درخواست گزار نے تین دن کا بچہ آمنہ بی بی کو دے دیا تھا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بچے کو حقیقی والدین کے حوالے کردیا۔عدالتی فیصلے کے بعد لے پالک والدہ احاطہ عدالت میں بے ہوش ہوکر گر گئی تاہم حقیقی والدین بچے کو لیکر ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے۔