لاہور ہائیکورٹ، کیپیسٹی چارجز کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ، کیپیسٹی چارجز کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور۔3جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں غیر استعمال شدہ استعداد (کیپیسٹی) چارجز کی وصولی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سید علی رضا نے درخواست کی مخالفت کی۔