اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا امریکی آن لائن جریدے ”امپیکٹ مینیا“ کو انٹرویو

نیویارک ۔ یکم نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے بھر پور کوششیں نہ کرنے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے پختہ عزم کے نتیجے میں ہی القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد گروہوں کو تباہ کیا …

نیویارک ۔ یکم نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے بھر پور کوششیں نہ کرنے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے پختہ عزم کے نتیجے میں ہی القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد گروہوں کو تباہ کیا گیا۔امریکی آن لائن جریدے امپیکٹ مینیا کو انٹرویو میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمارے خطہ سے القاعدہ کے خاتمہ میں اگرچہ دیگر ممالک نے بھی تعاون کیا لیکن بنیادی طور پریہ پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنی سکیورٹی فورسز کے ہزاروں ارکان اور ان سے کہیں زیادہ شہریوں کی قربانی دی۔انسان اور عالمی برادری کا حصہ ہونے کے ناطے ہم تشدد کو انسانیت کےلئے خطرہ سمجھتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ پر تشدد واقعات پوری دنیا میں رونما ہو رہے ہیں اس لئے یہ بات اہم ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، کردار اور پختہ عزم کا ادراک کرے۔

Leave a Reply