وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ملک سہیل خان اور حافظ میاں نعمان کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ملک سہیل خان اور حافظ میاں نعمان کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ملک سہیل خان اور حافظ میاں نعمان نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ارکان اسمبلی نے ملاقاتوں کے دوران خطے کی کشیدہ صورتحال میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے امور پر بریف کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو متعلقہ حلقوں میں جاری فلاحی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ حلقہ کے سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔







