مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا، بھارتی نوجوانوں کا مودی سرکارکو چیلنج، کاکروچ پارٹی کی نئی دہلی میں احتجاج کی کال

مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تحریک بےقابو ہونے کا اندیشہ بڑھ گیاہے،بھارتی نوجوانوں کا مودی سرکارکو چیلنج، کاکروچ پارٹی نے نئی دہلی میں احتجاج کی کال دے دی۔ خدشہ ہے کہ پارٹی آہستہ آہستہ زور پکڑتی جائے گی کیونکہ بھارت کے اندر بےتحاشہ تضادات اور گروہ بندی پائی جاتی ہے۔

نئی دہلی ۔3جون (اے پی پی):مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تحریک بےقابو ہونے کا اندیشہ بڑھ گیاہے،بھارتی نوجوانوں کا مودی سرکارکو چیلنج، کاکروچ پارٹی نے نئی دہلی میں احتجاج کی کال دے دی۔ خدشہ ہے کہ پارٹی آہستہ آہستہ زور پکڑتی جائے گی کیونکہ بھارت کے اندر بےتحاشہ تضادات اور گروہ بندی پائی جاتی ہے۔ مودی سرکار نے ان گروہ بندیوں کو کم کرنے کی بجائے ان کو مزید مذہبی بنیادوں پر ہوا دی۔ نوجوان جو نسلی، ذات اور مذہب کی بنیاد پر دھتکارے جا چکے ہیں انہیں بھارت میں اپنا مستقبل تاریک نظر آتا ہے،یہی وجہ ہے کہ کاکروچ پارٹی بےحد مقبول ہوتی جا رہی ہے۔

نیپال اوربنگلہ دیش کے بعد بھارت میں کاکروچ پارٹی کی جین زی انقلابی تحریک زورپکڑنے لگی۔عالمی جریدہ رائٹرزکےمطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے کہا کہ ہم اس تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گےاورمیں جلد بھارت آکراس تحریک کوآگے بڑھاؤں گا۔خدشہ ہےکہ مجھےایئرپورٹ سے ہی گرفتارکرکےجیل بھیج دیا جائے گا لیکن مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ رائٹرزکے مطابق بےروزگاری،کرپشن اورپیپرلیک نے کروڑوں طلبہ کی زندگیوں کومذاق بنا دیا، یہی بحران اس تحریک کے اصل محرکات ہیں۔

سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہاکہ مودی سرکاربھارت میں کسی بھی جین زی انقلاب سے بہت ڈری ہوئی ہے۔ ماہرین کےمطابق بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اورکرپشن پر نوجوانوں کا غصہ تباہ حال نظام کے خلاف ان کا حقیقی ردِعمل ہے۔بھارت کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال، گرتی ساکھ اورمودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیاں عوامی غم و غصے کی بنیاد بن رہی ہیں۔

مزید خبریں