احمد پور شرقیہ۔ 03 جون (اے پی پی):سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نے کمشنر آفس بہاولپور میں پراسیکیوٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ندیم اقبال خاکوانی اور ان کی ٹیم نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک علیم اختر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جاوید نور بھٹی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک شاہد فرید، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک …
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجیحات میں شہریوں کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی سرفہرست ہے،سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب

مزید خبریں
احمد پور شرقیہ۔ 03 جون (اے پی پی):سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نے کمشنر آفس بہاولپور میں پراسیکیوٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ندیم اقبال خاکوانی اور ان کی ٹیم نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک علیم اختر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جاوید نور بھٹی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک شاہد فرید، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راحیلہ محمود، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک نادر عباس اور دیگر پراسیکیوٹرز بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ندیم اقبال خاکوانی نے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی کو محکمہ پراسیکیوشن بہاولپور کی مجموعی کارکردگی، مقدمات کی پیروی، سزا کے تناسب اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجیحات میں شہریوں کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دیگر محکموں کی طرح محکمہ پراسیکیوشن کی کارکردگی کو بھی خود مانیٹر کر رہی ہیں تاکہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔سلمان غنی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود محکمہ پراسیکیوشن موجودہ چیلنجز کا بھرپور انداز میں مقابلہ کر رہا ہے اور مظلوم کو انصاف دلانا کسی جہاد سے کم نہیں۔ انہوں نے پراسیکیوٹرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آپ سب کا کردار قابل تحسین ہے اور معاشرے میں قانون کی بالادستی کے لیے پراسیکیوٹرز کی ذمہ داریاں نہایت اہم ہیں۔انہوں نے محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو محکمہ کی خدمات اور انصاف کے حصول کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور محکمہ کی ٹیم انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں لیگل ایڈ ایجنسی قائم کر دی گئی ہے جہاں نادار اور مستحق افراد کو مفت قانونی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ہر شہری کو انصاف تک مساوی رسائی حاصل ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے نان سیلری بجٹ کو دوگنا کر دیا گیا ہے جس سے انتظامی امور اور دفتری مسائل کے حل میں مدد ملے گی







